ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وجے پور میں گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے سے ماں اور بیٹی کی موت

وجے پور میں گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے سے ماں اور بیٹی کی موت

Sun, 11 Oct 2020 01:47:39    S.O. News Service

وجئے پور 10 اکتوبر (ایس او نیوز)  ضلع کے بسون باگے واڑی تعلقہ کے کڈکول دیہات میں گرج چمک کے ساتھ اچانک بجلی گرنے سے ماں اور بیٹی ہلاک ہوگئے،  البتہ  خاتون کا شوہر زخمی ہوگیا اور معجزاتی طور پر بچ گیا۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سنیچر شام کو یہ واردات پیش آئی۔تینوں لوگ کھیت سے گھر آرہے تھے جس کے دوران اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوجانے پر تینوں ایک درخت کے نیچے ٹہرے تھے کہ بجلی گری اور پل بھر میں  مہادیوی بھجنتری (43)، ان کی بیٹی سونی بھجنتری (12) ہلاک ہوگئے، جبکہ مہادیوی کا شوہر  ینکپآ کو بجلی گرنے سے  چوٹ آئی مگر وو معجزاتی طور پر بچ گئے۔

 


Share: